دلچسپ

جانوروں کی دنیا خطرناک اور جان لیوا جانوروں کی کہانی

جانوروں کی دنیا خطرناک اور جان لیوا جانوروں کی کہانی
Written by admin

جانوروں کی دنیا خطرناک اور جان لیوا جانوروں کی کہانی

مغربی پگمی پوسم Western Pygmy Possum:
ویسے تو آسٹریلیاء کی سرزمین خطرناک اور جان لیوا جانوروں سے بھری پڑی ہے تاہم یہاں کچھ کیوٹ اور خوبصورت جانور بھی پائے جاتے ہیں اور مغربی پگمی پوسم ان میں سے ایک ہے۔
تاہم یہاں دو باتیں قابل غور ہیں:
اول ۔ “پوسم” کا تعلق روڈنٹس یعنی چوہوں کی نسل سے #نہیں ہے بلکہ یہ ایک “کیسہ دار” یعنی Marsupial ہے۔
دوم۔ اکثر لوگ پوسم اور اپوسم Opossum کو ایک جانور سمجھ بیٹھتے ہیں تاہم یہ مختلف ہیں۔

مقام و مسکن:
ویسٹرن پگمی پوسم جنوبی اور جنوب مغربی آسٹریلیاء کے علاوہ آسٹریلیاء کے جزیرہ کینگرو Kangaroo Island میں ملتا ہے۔
یہ پوسم گھنی جھاڑیوں سے اٹے علاقوں میں رہنا پسند کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں۔۔ایمانداری اور سخت محنت کے باوجود کاروبار نہیں چل رہا ہے

جسمانی پیمائشیں:
اس ننھے پوسم کا سائز 70 سے 100 ملی میٹرز تک ہوتا ہے جبکہ اس کا وزن 16 گرام تک بڑھ سکتا ہے۔
۔
خوراک:
مغربی پگمی پوسم کی بنیادی خوراک بیج، پھول، پولنز اور پھولوں پر مشتمل ہے۔
اس کے علاوہ یہ کیڑے مکوڑے پے کھایا کرتا ہے لیکن ان کے پر اور چھلکے اتار کر۔

عمر:
نر پوسم اوسطا 3 سال ۔
مادہ پوسم 5 سے 12 سال اوسطا۔
۔
رہن سہن اور بریڈنگ:
یہ ننھا پوسم دن کے وقت جھاڑیوں میں پرندوں کے خالی کردہ گھونسلوں یا پھر گھاس پے آرام کرتا ہے اور رات کے وقت خوراک اور ساتھی کی تلاش میں باہر نکلتا ہے۔
یہ پوسم 12 سے 15 ماہ کی عمر میں بالغ ہوتے ہیں۔۔۔۔ان کی بریڈنگ کا کوئی مخصوص سیزن نہیں بلکہ یہ سارا سال بریڈ کر سکتے ہیں۔
فی سیزن مادہ پوسم 6 بچوں کو جنم دیتی ہے جنہیں 25 دن تک دودھ پلا کر پالا جاتا ہے اور 50 دن تک بچے ماں کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔

جانوروں کی دنیا خطرناک اور جان لیوا جانوروں کی کہانی

خطرات:
قدرتی ماحول میں سانپ ، الو اور لومڑیاں پگمی پوسم کا شکار کرتی ہیں مگر انہیں اصل خطرات انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے ان کے قدرتی ماحول کی تباہی کی وجہ سے لاحق ہیں۔
اور ان کی آبادی تیزی سے کم ہوتی جارہی ہے۔

ستی

About the author

admin

Leave a Comment