ٹپس ایند ٹرکس

فری لانسنگ کے متعلق ایک غلط فہمی جو ہر بندے کی دل میں ہے

فری لانسنگ کے متعلق ایک غلط فہمی جو ہر بندے کی دل میں ہے
Written by admin

فری لانسنگ کے متعلق ایک غلط فہمی جو ہر بندے کی دل میں ہے

بہت حیرت کی بات ہے ۔کہ یوٹیوب پر اور دوسری جگہوں پر فری لانسگ کی سینکڑوں ویڈیوز دیکھی۔ بہت سارے کورسز دیکھے۔اس سے زیادہ حیرت کی بات یہ ہے۔ کہ بہت سےایسے بندےکورسز کروا رہے ہیں جنہوں نے خود فری لانسنگ سے ایک روپیہ بھی ۔نہیں کمایافری لانسنگ کے متعلق سینکڑوں ویڈیوز کے کورس ۔بنا کر یوٹیوب پر پھینکے ہوئے ہیں جن کو دیکھنے کے بعد بہت افسوس ہوتا ہے۔کہ سوائے وقت کے ضیاع کے کچھ حاصل نہیں ہوا۔۔۔ رٹی رٹائی تھیوری سے۔ ویڈیوبنا بناکر چینل بھر دیا۔۔۔مقصد اور کام کی بات کےبجائے اپنی ذات اور اوٹ پٹانگ باتیں کی ہوئی ہیں،

سو میں سے 90 فیصد بے مقصد اور غیر متعلقہ باتوں میں وقت ضائع کیا ہوا ہے۔میری فری لانسنگ سے متعلق تحریروں کے بعد بہت سے نوجوان رابطہ کرتے ہیں کہ ہم نے فلاں جگہ سے فری لانسنگ کا کورس کیا ہوا ہے لیکن سمجھ نہیں آتی کام کیسے کرنا ہے۔۔۔
ان سے جب پوچھا جاتا ہے کہ آپ کون سی سکل میں فری لانسنگ کریں گے۔۔۔؟؟؟ کون سی سکل میں ماہر ہیں۔۔۔۔؟؟؟ کس چیز کی سروس دیں گے تو آگے سے جواب آتا ہے کہ سکل تو کوئی نہیں سیکھی ہوئی۔۔۔ کوئی سوفٹ ویئر نہیں آتا۔۔۔ کسی کام سے متعلق معلوم نہیں۔۔۔

مزیدپڑھیں۔۔۔ایک والد نے اپنے بیٹے کو خاندان کی تاریخی گھڑی دی

ایسے لوگوں کے لئے یہی جواب ہوتا ہے کہ پھر کیا فائدہ ہوا فری لانسنگ کے کورسز کرنے کا ویڈیوز دیکھ کر کیا حاصل ہوا سب سے پہلے تو یہ بات یاد رکھیں کہ لانسنگ کوئی سکل یا باقاعدہ ہنر نہیں ہے۔  لانسنگ کی مثال ایسی ہے کہ آپ کسی بازار یا پلازےمیں دکان ڈالتے ہیں تو اگر آپ کی دکان میں مال ہوگا آپ کے پاس کوئی چیز ہوگی تو ہی دکان سے کچھ کما سکیں گے یا آپ کو کوئی کام آتا ہے تو آپ مزدوری جس ہنر کے ذریعے کریں گے اگر اس کے اوزار اور سامان ہوگا تو ہی کام کرسکیں گے نا. خالی دکان ڈال کر یا بغیر اوزار کے آپ کمائی کیسے کرسکتے ہیں

عجیب بات یہ ہے کہ بہت سارے ایسےلوگوں نے فری  کے کورسز کر رکھے ہیں جن کو کسی بھی سکل سے تعارف نہیں مجھے ایک بات کا جواب دیں! جب آپ کے پاس کوئی سکل نہیں۔۔۔ ڈیجیٹل فیلڈ کا کوئی کام نہیں آتا۔۔۔ کسی بھی ہنر سے آشنا نہیں تو۔۔۔پھر آپ فری لا سیکھ کر کیا کریں گے. افسوس ان پڑھے لکھے لوگوں پر ہوتا ہے جنہوں نے اپنا یوٹیوب چینل، اپنی سوشل میڈیا وال بھرنے اور عام نوجوانوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے فری لنسنگ سے مذاق بنا کر رکھ دیا کورسز کروانے والے بھی نہیں بتاتے کہ پہلے سکل سیکھو پھر فری لانسنگ سیکھو۔۔۔

ایک نیا بندہ یہی سمجھتا ہے کہ فری لانسنگ سیکھ کر ہم پیسے کمانے کے قابل ہوجائیں گے اور اسی غرض سے وہ ڈائریکٹ فری ل نسنگ والی ویڈیو دیکھ دیکھ کر وقت ضائع کرتا ہے۔۔۔

مزیدپڑھیں۔۔۔ہم سب اتنے ناخوش کیوں ہیں اس کی آخری واجہ کیا ہے

یاد رکھیں۔۔۔
فری سیکھنا اور سمجھنا صرف ایک دن کا کام ہے
لانسنگ کرنے سے پہلے کوئی سکل یا ڈیجیٹل کوئی کام سیکھنا ضروری ہے
فری ل نسنگ وہی بندہ کر سکتا ہے جس کو کسی بھی سکل یا ڈیجیٹل فیلڈ کے کسی شعبہ میں مہارت ہو
فری لانسنگ کی مکمل تھیوری، کام کا طریقہ، ٹپس اینڈ ٹرکس اور دیگر بہت ساری چیزیں فقط دایک دن میں سیکھی جا سکتی ہے

خلاصہ کلام یہ ہے کہ
آپ کوئی بھی سکل سیکھ لیں، کسی ایک سکل میں بھرپور مہارت حاصل کر لیں اس کے بعد میرے پاس آئیں آپ کو ایک دن میں فری لانسنگ ایکسپلین بھی کروں گا ، تمام فری لانسنگ پلیٹ فارم کا میتھڈ اور ان پر کیسے کام کیا جاتا ہے یہ بھی سکھاؤں گا، آرڈر لینے سے لے کر پیمنٹ ہاتھ میں وصول کرنے تک کے تمام مراحل تفصیل سے سکھاؤں گا اور یہ سب کچھ فقط ایک دن میں سیکھا جا سکتا ہے۔۔۔

پہلے کوئی بھی ایک سکل سیکھ لیں، کسی ایک سکل میں مہارت حاصل کرلیں اس کے بعدفری لانسنگ اور آن لائن سروسز کرنا کوئی مشکل کام نہیں کیوں کہ کوئی سکل ہوگی ڈیجیٹل کسی فیلڈ میں مہارت ہوگی تو ہی فری لانسنگ کر سکیں گے۔۔۔
حامد حسن

About the author

admin

Leave a Comment