واٹس ایپ کی سیکورٹی واٹس ایپ کو محفوظ کیسے کریں
واٹس ایپ کی سیکورٹی واٹس ایپ کو محفوظ کیسے کریں
ہماری روزمرہ زندگی میں واٹس ایپ کا کافی استعمال ہے۔ لوگ واٹس ایپ پہ بھروسہ کرتے ہیں کیونکہ یہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹ ہے۔ مطلب دو یوزر کے درمیان ہونے والی چیٹ تک کوئی رسائی حاصل نہیں کرسکتا۔ کیونکہ بھیجے گئے میسجز ایک خاص کوڈ کے ساتھ انکرپٹ ہے اور اس کوڈ کے بغیر کوئی بھی واٹس ایپ کے چیٹ تک رسائی حاصل نہیں کرسکتا مزید انکرپشن کے بارے جاننے کے لیے آپ یوٹیوب یا گوگل کا سہارا لے سکتے ہیں
یہاں بات کرتے ہیں کہ کیسے اپنے واٹس ایپ کو محفوظ بنایا جاسکے تاکہ کوئی آپ کے واٹس ایپ کو ہیک نہ کر پائے اس کا بہترین حل یہ ہے کہ ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن ان کردیا جائے اس طریقہ میں آپ کو ایک خاص پن کوڈ دینا پڑتا ہے پھر آپ جب بھی واٹس ایپ کو کسی بھی ڈیوائس پہ لاگ ان یا رجسٹر کرنا چاہیں تو آپ کو وہ پن کوڈ لازمی دینا پڑے گا جو کہ صرف آپ کو یاد ہوگا
مزید پڑھیں۔۔گندم کی ذخیرہ کاری کسانوں کے لیے کچھ چند مشورے
آب بات کرتے ہیں کہ مندرجہ بالا طریقہ کو بحال کیسے کیا جائے !
سب پہلے واٹس ایپ کو اوپن کردیں
اس کے بعد دائیں طرف اوپر کی جانب تین نقطے ہوں گے اس پہ کلک کردیں
نقطوں پر کلک کرنے کے بعد سٹینگز پر کلک کریں اور اس کے بعد اکاؤنٹ پہ کلک کریں
اکاؤنٹ میں ٹو سٹیپ ویری فیکیشن پہ کلک کردیں اور اس کو بحال کردیں پن کوڈ کے ذریعے
یاد رہیں کہ اپنا ای میل بھی ساتھ میں کنفرم کردیں یہ اس لیے کہ اگر کبھی آپ اپنا پن کوڈ بھول گئے تو ای میل کے ذریعے ریکور کرسکیں
واٹس ایپ کے علاؤ باقی اپلیکیشنز میں اگر ٹو سٹیپ ویری فیکیشن موجود ہو تو ضرور بحال کردیں تاکہ اپنے کسی بھی اکاؤنٹ کو محفوظ بنا سکیں ۔
Leave a Reply