دلچسپ

کام کی بات ایک ٹرین مسافروں سے انتہائی بھری سٹیشن پر آکر رکتی ہے

کام کی بات ایک ٹرین مسافروں سے انتہائی بھری سٹیشن پر آکر رکتی ہے
Written by admin

کام کی بات ایک ٹرین مسافروں سے انتہائی بھری سٹیشن پر آکر رکتی ہے

بھیڑ کا عالم یہ ہے کہ چھتوں پر بھی مسافر حتی الاستطاعت بیٹھے ہیں. سٹیشن پر بھی بہت ہجوم ہے. جیسے ہی ٹرین آکر رکتی ہے کچھ جوان زور لگا کر ٹرین میں داخل ہوجاتے ہیں. جبکہ اندر والوں کی کوشش ہے مزید کوئی نہ چڑھے کیونکہ پہلے ہی سب پھنسے پڑے ہیں. جیسے ہی باہر والے لوگ اندر جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ وہ بھی دیگر مسافروں کے ساتھ مل کر باہر والوں کے چڑھنے میں مزاحم ہونا شروع ہوجاتے ہیں…

. یہ انسانی نفسیات ہے. لیکن اسی ٹرین کچھ ڈبے ایسی بھی ہوتے ہیں جن میں جگہ تو بہت موجود ہوتی ہے مگر مسافروں کے دل تنگ ہوتے ہیں. وہ کیا کرتے ہیں جیسے ہی کوئی سٹیشن آتا سب مل کر دروازوں میں کھڑے ہوجاتے ہیں تاکہ کوئی نئی سواری ڈبے میں داخل نہ ہونے پائے اور وہ آزادانہ گھومتے رہیں.بالکل یہی حال وطن عزیز میں کئی کاروباری شعبہ جات کا بھی ہے. یعنی اس شعبہ میں نئے کام کرنے والوں کی بہت گنجائش ہے مگر پہلے سے کام کرنے والے، نئے آنے والوں کے لیے اس قدر مشکلات کھڑی کرتے ہیں یا ایسی ایسی کہانیاں گھڑ کر سناتے ہیں کہ وہ خوفزدہ ہو کر اس شعبہ کے قریب بھی نہیں پھٹکتے.

مزید پڑھیں۔۔کیا واقعی انسان 309 سال تک سو سکتا ہے

انہی شعبوں میں سے ایک شعبہ مشروم یعنی کھمبیوں کی پیداوار کا ہے. جب کسی کو اس کام میں دلچسپی پیدا ہوتی ہے اور وہ کسی ماہر کے پاس جاتا ہے تو اسے بتایا جاتا ہے کہ یہ بہت مہنگا کام ہے. اس کے لیے پندرہ سے بیس لاکھ سرمایہ چاہیئے. پھر اس کے سپان بنانا بہت مشکل کام ہے جس کے لیے لاکھوں روپے کی لیبارٹری کی ضرورت ہوتی ہے. وغیرہ وغیرہ. اور یوں بہت سے شوقین بیچارے پہلی معلومات پر ہی اسے ہوّا سمجھتے ہوئے اس کام کا ارادہ ترک کردیتے ہیں.

حقیقت میں یہ کام بہت آسان ہے. اور گھریلو پیمانے پر چند ہزار روپے سے بھی شروع کیا جاسکتا ہے. سرکاری یا غیر سرکاری ملازمین جن کے پاس شام کا کچھ وقت فالتو ہوتا ہے۔ انتہائی آسانی سے اسے بطور سائیڈ بزنس اختیار کرتے ہوئے اپنے لیے فالتو کمائی کا ذریعہ بناسکتے ہیں۔ اسی ہدف کو لیکر ایگرو فوکس نے اس کا زبردست تربیتی پروگرام مرتب کیا ہے۔ جس میں بٹن مشروم اگانے کی ساری تکنیک شروع سے آخر تک تجربات کے ساتھ سکھائی جائے گی. جو دلچسپی رکھنے والے خواتین وحضرات زیرِ نظر تصویر میں دیے گئے نمبروں پر رابطہ کریں.کام کی بات ایک ٹرین مسافروں سے انتہائی بھری سٹیشن پر آکر رکتی ہے

About the author

admin

Leave a Comment