انرجی کیوں ڈس کانٹی نیوئس ہے کلاسیل فزکس کے مطابق انرجی کانٹی نیوئس ہے
تحریر:گمنام مسافر
۔یعنی اگر آپ ایک الیکٹرون پر f فریکونسی کی لاٸٹ گراتے ہیں ہے اور وہ فوراً نہیں۔ نکلتا تو کلاسیکل فزکس کے مطابق ایک وقت آۓ گا کہ وہ ویلنس شیل سے نکل جاۓ گا یعنی وہ لگاتار انرجی جذب کرتا رہے گا۔جو اس چیز کی طرف اشارہ ہے کہ انرجی کانٹی نیوٸس ہے۔لیکن فوٹو الیکٹرک افیکٹ میں یہ دیکھا گیا کہ انرجی کانٹی نیوٸس نہیں کیونکہ اگر انرجی کانٹی نیوٸس ہوتی تو الیکٹران کو کھبی تو شیل میں سے نکلنا چاہے مگر ایسا نہیں ہوا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ انرجی کانٹی نیوٸس نہیں ہے۔جبکہ کونٹم فزکس کے مطابق انرجی کوانٹاٸزڈ ہے دوسرے لفظوں میں ڈس کانٹی نیوٸس۔سر آٸن سٹاٸن نے مشاہدہ کیا
کہ اگر ایک مخصوص فریکونسی کی لاٸٹ سے الیکٹران نکل سکتا ہے اور اس لاٸٹ کی انٹینسٹی بڑھادی جاۓ تو کلاسیکل فزکس کے مطابق نکلنے والے الیکٹرون کی انرجی بھی زیادہ ہونی چاہے مگر نتاٸج اس کے الٹ تھے۔یعنی انٹینسٹی تبدیل کرنے سے الیکٹرانز کی انرجی میں کوٸ تبدیلی نہیں آرہی تھی۔مگر جب اس نے اس سے بھی زیادہ فریکونسی والی لاٸٹ استعمال کی تو پتہ چلا کہ اس سے الیکٹرانز کی کاٸ نیٹک انرجی بڑھ جاتی ہے۔آٸین سٹاٸن نے جب الیکٹرانز کو فوٹانز کی فریکونسی کی بنیاد پر ایکسپلین کرنے کی کوشش کی تو وہ مکمل طور پر اسکو ایکسپلین کردیا۔کوانٹم فزکس یہ کہتی ہے
مزید پڑھیں۔۔۔فری لانسنگ کے متعلق ایک غلط فہمی جو ہر بندے کی دل میں ہے
کہ دوسرے کیس میں الیکٹرانز کی انرجی اس لیے زیادہ ہے ۔کیونکہ جس فریکونسی کی لاٸٹ آ پ استعمال کررے ہیں۔ اس کے فوٹانز کی انرجی زیادہ ہوگی ۔جو کہ E=hf ہے۔یہاں سے ہمیں یہ سمجھ آتی ہے۔ کہ اگر آپ فوٹو الیکٹرک افیکٹ کو کوانٹم فزکس جس کے مطابق انرجی کوانٹاٸزڈ ہے۔ کی بنیاد پر ایکسپلین کریں تو آپ مکمل طور پر اسکو ایکسپلین کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں مگر کیسے۔وہ ایسے کہ جب پہلے کیس میں میں جب آپ نے لاٰٸٹ استعمال کی۔ اور اس سے الیکٹران نکلا اسکی انرجی دوسرے کیس میں جوآپ نے۔ اس سے زیادہ فریکونسی والی لاٸٹ استعمال کی سے کم اس لیے ہے
کیونکہ دوسرے کیس میں استعمال ہونے والے فوٹانز کی انرجی زیادہ ہے۔ اور ایک الیکٹران ایک ہی فوٹان کوجذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔اگر فوٹان کی انرجی کم ہوگی تو الیکٹران اسکو نظر انداز کر دے گا۔اب ظاہر ہے۔ کہ زیادہ انرجی والے فوٹانز ہوں گے تو الیکٹرانز کی انرجی بھی زیادہ ہوگی کیونکہ رزلٹ ہمیں یہی بتاتے ہیں۔ آٸین سٹاٸن نے کوانٹم فزکس کو بنیاد پر فوٹو الیکٹرک کو ایکسپلین کیا جس کے مطابق انرجی کو کوانٹاٸذڈ سمجھا جاتاتھا مگر آٸین سٹاٸن نے یہ بھی ثابت کردیا کہ انرجی کوانٹاٸذاڈ ہے۔