بے شمار لوگ یوٹیوب پر اپنا کیرئیر شروع کرنا چاہتے ہیں

بے شمار لوگ یوٹیوب پر اپنا کیرئیر شروع کرنا چاہتے ہیں

بے شمار لوگ یوٹیوب پر اپنا کیرئیر شروع کرنا چاہتے ہیں

لیکن وہ بس ٹاپک کی سلیکشن میں ہی پھنس جاتے ہیں کہ ٹاپک کیسے سلیکٹ کریں تو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے جو کام آپ روز مرہ کی زندگی میں کرتے ہیں چاہیے کسی بھی شعبہ سے تعلق رکھتے ہیں بس وہی اپنا روٹین ورک اپنا ٹاپک بنا لیں زندگی سکون کی گزرے گی اور ٹاپک بھی نہیں ختم ہوگا ۔آپ کو جو کام بھی آتا ہے وہی ٹاپک بنا کر یوٹیوب کیلئے ویڈیوز بنانا شروع کریں ۔

کسی کے کہنے یا بتانے پر ٹاپک مت سلیکٹ کریں کیونکہ وہ ٹاپک بتانے والے کیلئے آسان ہوسکتا ہے کیونکہ ہوسکتا ہے وہ کام کر رہا ہو لیکن آپ نے پہلی مرتبہ کرنا ہے تو آپ کیلئے انتہائی مشکل ہوسکتا ہے اس لئے برائے مہربانی کسی دوسرے کے کہنے پر چینل ٹاپک نہ سلیکٹ کریں ۔ جو آپ کو آتا ہے اُس چیز پر چینل شروع کریں ۔مثال کہ طور پر آپ کو کرکٹ کا شوق ہے تو کرکٹ نیوز اینڈ اپڈیٹس پر چینل بنا سکتے ہیں ۔
آپ کو ٹریولنگ کا شوق ہے تو ٹریولنگ پر چینل شروع کریں ۔

آپ کو کھانے پینے کا شوق ہے تو فوڈ ریویو پر چینل شروع کریں ۔
آپ مزاقیہ ہیں تو فنی ، روسٹنگ چینل شروع کریں لوگوں کو ہنسائیں
آپ کے پاس کوئی بھی ڈیجیٹل سکلز ہیں تو وہ لوگوں کو سیکھانے کیلئے ٹٹوریل چینل شروع کریں ۔آپ مکینک ہیں تو جو چیز بھی آپ ریپئیر کرتے ہیں اُس کی ویڈیو بنا لیا کریں

آپ اس ٹاپک میں کسی پر بھی کام کر سکتے ہیں

آپ شیف ہیں تو اپنا کُکنگ چینل شروع کریں
آپ فیشن کے بارے میں جانتے ہیں تو فیشن اپڈیٹس پر چینل بنائیں
آپ بیوٹی سیلون چلاتے ہیں تو ہئیر کٹنگ پر چینل شروع کریں
آپ بیوٹیشن ہیں تو بیوٹی ٹپس پر چینل بنائیں ۔
آپ ایجوکیشن کے بارے میں سٹوڈنٹس کو مشورہ دے سکتے ہیں ۔
اگر آپ پراپرٹی ڈیلر ہیں تو آپ لوگوں کو پراپرٹی میں انویسٹمنٹ پر مشورے والا چینل بنائیں

اگر آپ لوگوں کو موٹیویٹ کر سکتے ہیں تو موٹیویشنل ویڈیوز پر چینل بنائیں
اگر آپ درزی ہیں کپڑے سلائی اور سٹائلز پر چینل بنائیں
اگر آپ کو کہانیاں آتی ہیں تو سٹوریز والا چینل شروع کریں ۔
یعنی کہ ساری باتوں کا ایک ہی نچوڑ ہے کہ سب سے پہلے اپنے اندر کی سکلز کو پہچانو پھر اُسی کو ٹاپک بنا کر جو کام روزانہ کرتے ہیں اُس کو ویڈیو میں ریکارڈ کریں اور ایڈیٹنگ کرکے یوٹیوب پر اپلوڈ کر دیں ۔
اللہ آپ تمام لوگوں کو کامیاب کرے ۔
پوسٹ اچھی لگے تو شیئر کرنا مت بھولیے گا۔ شکریہ

بے شمار لوگ یوٹیوب پر اپنا کیرئیر شروع کرنا چاہتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *