آپ نے بیٹھنے کیلئے پبلک مقامات پر بہت سے بینچ دیکھے ہوں گے

آپ نے بیٹھنے کیلئے پبلک مقامات پر بہت سے بینچ دیکھے ہوں گے

آپ نے بیٹھنے کیلئے پبلک مقامات پر بہت سے بینچ دیکھے ہوں گے

انکا کوئی نام نہیں ہوتا بس ہم کسی پارک کسی ریلوے سٹیشن کسی ایئرپورٹ پر کچھ دیر کیلئے ان پر بیٹھ جاتے ہیں. لیکن زمبابوے میں بلکل ایسے ہی بینچ مختلف مقامات پر رکھے گئے ہیں جنکا ایک نام ہے. ان کو دوستی بینچ کہا جاتا ہے.

آپ کسی فوتگی میں فاتحہ خوانی کیلئے گئے ہوں گے. شائد بہت سے افراد اپنے عزیزوں کی فاتحہ کیلئے بھی بیٹھے ہوں گے. آپ نے دیکھا ہوگا اکثریت آتی ہے اظہار افسوس کرتی ہے. دعا و فاتحہ پڑھتی ہے. لیکن میت کے وہ قریبی عزیز جو اپنا مشترکہ رشتہ کھو چکے ہوں جب ملتے ہیں تو کچھ نہیں کہتے بس ایک دوسرے کے گلے لگ کر ان کے مشترکہ آنسو بہہ جاتے ہیں.

مزید پڑھیں۔۔۔ہمارے بہت سے عزیز رشتے دار دُنیا چھوڑ کر ہمیشہ کےلئے چلے جاتے ہیں

زمبابوے نے مشترکہ دکھوں کیلئے دوستی بینچ رکھ دئے. آپ اس بینچ پر اپنا دکھ بیان کرنے کیلئے بھی بیٹھ سکتے ہیں اور دوسرے کا دکھ سننے کیلئے بھی بیٹھ سکتے ہیں. ہم انسان بھی عجیب ہیں، ہم جانتے ہیں ہم دوسرے کا درد نہیں لے سکتے. لیکن اس کے باوجود جب دکھ میں دوسرے شریک ہوجائیں تو درد کم ہو جاتا ہے. یہی دوستی ہے. یہی رشتہ ہوتا ہے.آپ نے بیٹھنے کیلئے پبلک مقامات پر بہت سے بینچ دیکھے ہوں گے

مزید پڑھیں۔۔۔ہمارے بہت سے عزیز رشتے دار دُنیا چھوڑ کر ہمیشہ کےلئے چلے جاتے ہیں

ریاض علی خٹک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *