فلکیاتی دنیا فلکیاتی گھڑی قدرتکےکمالات

فلکیاتی دنیا فلکیاتی گھڑی قدرتکےکمالات

فلکیاتی دنیا فلکیاتی گھڑی قدرتکےکمالات

تحریر :: راؤ محمود طاہر

مِڈنائٹ پلینٹیریئم

یہ نام اس نایاب گھڑی Watch کا ہے جس نے ہمارے نظام شمسی کے ماڈل کو اپنے اندر سمایا ہوۓ ہیں اور ایک شاندار ایجاد جس نے فلکیات سے محبت کرنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے سیاروں کے ناقابل یقین نظارے کو اپنے اندر سمانے والی اس گھڑی کے پہلے ماڈل کو بننے میں اڑھاٸ سال لگے
اس گھڑی میں 396 چھوٹے پرزے ایک وقت میں ایک ساتھ حرکت کرتے ہیں

جناب Giguet کے مطابق اس گھڑی کا سب اہم حصہ جس کو بنانے میں دوسرے حصوں کی نسبت بہت مشکل پیش آٸ وہ اس کے اندر سیاروں کے نظام کو ترتیب دینا تھا مگر اس گھڑی کو استعمال کرنا آسان اور خوشنما ہے جناب Giguet گھڑی بنانے والی مشہور کمپنی Rolex میں نوے کی دہائی میں کام کرتے رہے ہیں اور اب وہ گھڑیوں کی کمپنی MCT کی بنیاد رکھنے والے انسان کے طور پر جانے جاتے ہیں

گھڑی کی خصوصيات :

مڈنائٹ پلینٹیریئم Van Cleef & Arpels کمپنی کی طرف سے پیش کردہ ایک شاہکار ہے ایک ایسی گھڑی جو کہ بار بار رک کر اپنی طرف دیکھنے پر مجبور کردے جس کے اندر ناقابل یقینی طور پر ایک چھوٹا نظام شمسی موجود ہو . اگر آپ 29 سال لگاتار اس گھڑی کی طرف دیکھتے ہیں تو آپ زحل Saturn کو گھڑی کے ڈائل میں ایک چکر مکمل کرتا دیکھیں گے اس کمپنی کی جانب سے یہ گھڑی اب تک کی سب سے پیچیدہ گھڑی ہے
گھڑی میں دو دبانے والے بٹن لگے ہیں جس سے دن ،مہینہ اور سال کو تبدیل کیا جاسکتا ہے

مزید پڑھیں۔۔۔سوڈیم ایلیمنٹ کا تعلق الکلی گروپ سے ہے

ڈائل یا دھوپ گھڑی Dial : ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کا ڈائل ٹھوس Aventurine ڈسک کی رنگز سے بنا ہے ایونٹورین کو اردو میں سنگ دلربا یا نقلی ہیرا بھی کہا جاتا ہے شروع شروع کی کچھ گھڑیوں میں یہ ڈائل لہر دار نظر آتی تھی مگر اس کو بعد آنے والی گھڑیوں میں ریفائن کر کے ہموار کر دیا گیا اور یوں یہ اور خوبصورت لگنے لگا سنگ دلربا کی ہر رنگز خودمختار اور الگ الگ حرکت کرتی ہیں جس میں ان کو نا ہونے کے برابر ٹارک کی ضرورت ہوتی ہے
گھڑی کے اندر Van der klaauw موڈیول کو استعمال کیا گیا جس میں 396 پرزے لگے ہیں جس کے اوپر Sapphire کرسٹل کا کور چڑھا ہو ہے اور اس کور کے کناروں پر سیاروں کے نام لکھے گیے ہیں اور ان کے مختلف رنگ کے پتھروں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے

چھوٹا نظامِ شمسی (6 سیارے اور سورج )

گھڑی کے ڈائل کے اندر چھ 6 سیاروں کو شامل کیا گیا ہے جو کہ خاص اور قیمتی پتھر سے تراش کر بنائے گئے ہیں مرکز میں سونے سے بنی چھوٹی گول گیند موجود ہے جو کہ سورج کو ظاہر کرتی ہے ۔اب ان سیاروں کے لیے استعمال ہونے والے پتھر کے بارے میں دیکھتے ہیں

سیارہ مداری گردش(دورانیہ) پتھر
عطارد 88 دن ہلکہ پیلا Serpentine
زہرہ 224 دن سبز Chloromelanite
زمین 365 دن ہلکہ نیلا Turquoise
مریخ 687 دن سرخ نارنجیRed Jasper
مشتری 12 سال تیز نیلا Blue Agate
زحل 29 سال جامنی Sugilite

فلکیاتی دنیا فلکیاتی گھڑی قدرتکےکمالات

آپ ان رنگوں برنگے موتیوں کو دی گئی تصویر سے ملا کر سیاروں کا پتا لگا سکتے ہیں

گھڑی میں سیاروں ترتيب اور رفتار اسی طرح رکھی گئی ہے جیسی اصل زندگی میں ہے اگر آپ گھڑی کی تاریخ کو کسی خاص دن پر تبدیل کر دیتے ہیں مثلاً 14 اگست 2015 تو ڈائل پر موجود سیارے اسی ترتيب میں آجائیں گے جیسا کہ اس تاریخ میں اصل سیارے موجود تھے یا اگر ہم اس گھڑی پر 21 دسمبر 2020 تاریخ سیٹ کرتے ہیں تو ہم مشتری اور زحل کا مِلّن دیکھ سکتے ہیں یقيناً اس کے شاندار اور نایاب ہونے کا کوئی انکار نہ کر سکے گا

خاص دن :

گھڑی میں ایک خاص دن کو شامل بھی کیا جاسکتا ہے جیسے اپنی پیدائش کا دن یا کوئی اور خاص تہوار کا دن اس کے اندر ایک شوٹنگ ستارہ بھی. موجود ہے اور یہ ستارہ اس پتھر جو کہ. زمین کی نمائندگی کر رہا ہے اس خاص دن پر ایک دوسرے کے سامنے آجاتے ہیں
گھڑی کا 44mm کا کیس Case باہری حصہ سونے کا بنا ہوا ہے. اس کے پٹے Leather کے اور Sapphire کرسٹل کے کور ڈائل کو اوپر سے ڈھانپ دیتا ہے اور اور ان چھوٹے موتیوں کو گھومنے کے لیے جگہ مہیا کرتا ہے

پیداوار اور قیمت

اس گھڑی کی پیداور کمپنی کی طرف سے محدود رکھی گئی ہے. کمپنی ہر سال صرف 20 سے 30 ایسی گھڑیاں ہی بناۓ گی. کیونکہ اس میں قیمتی پتھروں کا استعمال کیا گیا اور لوگوں کی. مانگ اور ٹھاٹھ باٹھ کو مدنظر رکھا گیا ہے
اس کی قیمت لگ بھگ .دو لاکھ پنتالیس ہزار ڈالر ہے جو کہ پاکستانی تین کروڑ بانوے لاکھ چھہتر ہزار پانچسو روپیہ بنتا ہے. اور یقیناً یہ فلکیات سے محبت کرنے والوں کے لیے .ایک بہترین تحفہ ہے

فلکیاتی دنیا فلکیاتی گھڑی قدرتکےکمالات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *