معاشرے کے ہر فرد کے ذہن کی تعمیر کچھ اس طرح سے ہے
معاشرے کے ہر فرد کے ذہن کی تعمیر کچھ اس طرح سے ہے
ربا تیرے کچھ بندوں نے گویا جنت دیکھ رکھی ہے. اور تیری زمین کے مساٸل کو بھی انہوں نے ہی بہترین سمجھا ہے. اور تیری مخلوق کیلٸے اعلی رہبر بنے ہیں .میرے نزدیک واقعی ہر شخص کے اندر ایک لاپتہ مامتا ہوتی ہے. اسکی روشنی مجھے آج نظر آرہی ہے کہاں اور کس میں ؟
“تعمیر مسکن میں”
معاشرے کے ہر فرد کی گھر کی تعمیر سے پہلے. ذہن کی تعمیر کرنے والی انتہائی قابل قدر شخصیت” تعمیر مسکن” کے مصنف محترم Bashara Hamid صاحب .اگر دوران درس نظامی مجھے بیوعات کے ابواب کے تکرار کیلٸے کاش “تعمیر مسکن” مل جاتی. تو یہی ساری مثالیں وہاں فٹ آرہی ہیں کہ بیوعات کے ابواب میں جدید مساٸل .اور مزید تحقیقات کو “تعمیر مسکن” میں واضح کیا گیا ہے ۔
زمین کی خرید و فروخت کو بیان. ایسے انداز میں کیا گیا ہے کہ “السراجی فی المیراث”کے مساٸل میں دیٸے گٸے .نقوش یاد آنے لگے ہیں جہاں جاٸیدادی مساٸل کی مفصل اور مکمل توضیح کی گٸی ہے. ایسے ہی “تعمیر مسکن” میں پلاٹس کی خرید و فروخت اور گھر بنانے .کی مکمل رہنماٸی کی گٸی ہے ۔
مزید پڑھیں۔۔۔گندم کی ذخیرہ کاری کسانوں کے لیے کچھ چند مشورے
جسطرح “تعمیر مسکن” کے مصنف اور ترقی پسند ادیب جناب محترم بشارت حمید نے ایمانداری کے. ساتھ ہماری تربیت کی کہ کاروبار کو فروغ دینے کیلٸے ہمیشہ سچاٸی اختیار کی جاٸے. تاکہ برکت باقی رہے واللہ کاروباری افراد کا بیوعات کے معاملے پر موجودہ حال دیکھ. کر مجھے ایک حدیث یاد آرہی ہے :
صحیح مسلم کی ایک روایت ہے :
قیامت کے روز اللہ تعالی تین شخصوں. سے بات کرے گا۔نہ انکی طرف منہ اٹھا کر دیکھے گا .اور نہ انکو پاک صاف کرکے جنت میں داخل کرے گا ان میں سے ایک وہی. جو جھوٹی قسمیں کھا کھا کر اپنے کاروبار کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے .
اللہ اکبر کبیرا ایمان والو اللہ سے ڈر کر اسکی مخلوق. کے ساتھ معاملات میں انصاف کرو ورنہ وہ ایک وقت میں قہار ایسا ہے. کہ قہر برسادے تو رحم مشکل ہوجاٸے گا ۔
میں تعمیر مسکن کا مطالعہ کرتے ہوٸے جب صفحہ نمبر 34 پر پہنچی تو صفحہ 56 تک میرے اندر غدر مچ گیا میں پھر سے صفحہ 34 سے 56 تک بار بار پڑھنے لگی اور تین بار دہرانے کے بعد ایک واقعہ جو میرے اندر ہلچل مچارہا تھا وہ متنازعہ پلاٹ کی خریداری سے متعلق ہے جب میں نے تعمیر مسکن میں بشارت صاحب کی دی گٸی مثال کہ جب تک لالچی زندہ ہے فراڈیا بھوکا نہیں مرتا اس دوران مجھے قریبی ایک فراڈیے کا فراڈ مکمل سمجھ آگیا واقعی جب مشتری مکمل لٹ چکا تھا :
مزید پڑھیں۔۔۔ایمانداری اور سخت محنت کے باوجود کاروبار نہیں چل رہا ہے
ہمارے ایک قریبی ہیں جنہوں نے دس مرلہ پلاٹ خریدا رقم مکمل ادا کردی قبضہ اور تعمیر بھی جب مکمل ہوچکی تو معاملہ زبانی انتقال یا رجسٹری کا جو غلطی سے درمیان رہ گیا تھا اس پر بری طرح پھنس گٸے وہ اب بیچنے والا شخص ہر سال خرچہ نکالنے اس خریدنے والے شخص کے پاس پہنچ جاتا کہ یہ جگہ میری بہن کے نام ہے اب جی آپ اتنی رقم مجھے جمع کراٸیں تاکہ ہمارے معاملات مکمل ہوجاٸیں اور یوں عرصہ دراز تک مکمل انہیں لوٹتا رہا اور وہ لٹتے رہے ۔
یہاں میں سوچ رہی ہوں کہ واقعی انسان لاعلمی کی وجہ سے کبھی کبھار مکمل لوٹ لیا جاتا ہے اور کتنا مشکل حساب ہوجاٸے گا اس شخص کا جس نے اللہ کی مخلوق سے حرام نفع کما کر زندگی گزاری ؟
کیسے اللہ کو ہم حساب دیں گے جبکہ وہ ایک وقت میں ایسا قہار ہے کہ جب قہر برساتا ہے تو رحم مشکل ہوجاتا ہے ۔
تعمیر مسکن ایسی کتاب ہے جسمیں جناب بشارت صاحب نے ہمیں بڑے خوبصورت انداز میں سمجھایا ہے یوں کہوں تو (ہنستے ہوٸے) بے جا نہ ہوگا کہ ہماری بڑی سنجیدگی اور مہارت سے مصنف نے پٹاٸی لگاٸی ہے ۔
ہر مالک سے ہر مزدور تک ہر خاص سے ہر عام تک ہر فرد کو پلاٹ کی خرید وفروخت اور گھر کی تعمیر کے سلسلے میں انتہاٸی باریکیوں سے ہمیں متعارف کرایا ہے ۔
مزید پڑھیں۔۔۔کیا واقعی انسان 309 سال تک سو سکتا ہے
تعمیر مسکن اپنے خوبصورت ٹاٸٹل کے ساتھ ہمارے سامنے موجود ہے جسکا مطالعہ تقریبا میں نے پانچ گھنٹوں میں مکمل کیا ہے الحمدللہ.
یاد رہے کہ یہ تعمیر مسکن کا اضافہ شدہ دوسرا ایڈیشن ہے جسمیں گھروں کی تعمیر کیلٸے پلاٹس کی خریدو فروخت ،عمارتوں کے ڈیزاٸن ،دیدہ زیب نقشے بیان کرنے کے ساتھ ساتھ گھر کا خواب تعبیر سے تکمیل تک اور پاٸیدار عمارتوں کو تمام تر سہولیات کے ساتھ تفصیل سے بیان کیا ہے ۔
پڑھتے پڑھتے مجھے بڑی دلچسپ بات محسوس ہوٸی کہ یہاں گھر کی تعمیر سے پہلے دینی اور دنیاوی ہر لحاظ سے معاشرے کے ہر فرد کے ذہن کی تعمیر کی گٸی ہے ۔
کیونکہ اسلامی تجارت کے ساتھ ساتھ معاملات بھی دین کا. ایک اہم شعبہ ہے، تعمیر مسکن میں مکان کیلٸے پلاٹس کی خریداری سے لے کر مزدور کی مزدوری. تک جاٸز وناجاٸز کو شریعت کے مطابق بڑے خوبصورت انداز سے سمجھایا ہے. یہی چیز ہے جس سے دن بہ دن مسلمانوں کی غفلت بڑھتی جارہی ہے کاروباری طبقہ ایک بھولے بھالے. خریدار کو کسطرح بےخوفی سے لوٹ رہا ہے مجھے تعمیر مسکن پڑھ کر اتنی تسلی ضرور ملی ہے. کہ ابھی شریعت اور اسکے دیگر جزٸیات محفوظ ہیں ۔
مزید پڑھیں۔۔۔سائنس کیسے ساری انسانیت کو مشترکہ فوائد دے رہی ہے۔
نوٹ:
میرا مشورہ ہے “تعمیر مسکن” کتاب خریدیں اور خریدنے کے بعد یا بطور تحفہ ملنے کے بعد آپ میں سے ہر فرد اس کتاب کو (جوکہ 146 صفحوں پر مشتمل ہے)مکمل لازمی پڑھے، یقینا آپ بہت سے بڑے نقصانوں سے اور کسی کے ہاتھوں بآسانی لٹنے سے بچ جاٸیں گے ۔
تبصرہ نگار :ادیبہ ایمان
Leave a Reply